تحریک پاکستان میں خانقاہ حامدیہ کے بزرگوں کا کردار لازوال ہے، ناصر میاںنقشبندی 

ملتان (نیوز رپورٹر)سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ مولانا حامد علی خانؒ او قاری بہاء الدین محمد میاں سے مریدین کی محبت بے مثال ہے تحریک ختم نبوت، تحریک پاکستان اور تحریک نظام مصطفی میں خانقاہ حامدیہ کے بزرگوں کا کردار لازوال اور بے مثال ہے اللہ پاک ہمیں ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قار ی بہاء الدین محمد میاں نقشبندی مجددی کے12ویں عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اختتامی تقریب میں صاحبزادہ قاری حسان میاں حامد،صاحبزادہ نعمان میاں حامد،صاحبزادہ معصوم میاں حامد،صاحبزادہ فیضان میاں حامد، علامہ ڈاکٹر عبدالقدوس حامدی،حاجی محمد الیاس حامدی،حاجی سجاد حامدی،حاجی سلیم قریشی،فدا حامدی،پروفیسر اختر انصاری،حافظ محمد ظفر قریشی،حافظ منظور الٰہی،ثمر حامدی،شکیل حامدی،مولانا محمد ریاض نظامی،محمد طاہر حامدی اور سیکڑوں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں جانشین پیرطریقت قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے پاکستان کی سلامتی ،عالم اسلام کے غلبے اور ملک میں امن وامان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن