شاہ جمال(نامہ نگار) آصف علی زرداری شیروں کا شکار کرتے ہیں گدھوں کا نہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کشمیر و گلگت بلتستان و سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ہمیشہ اصول رواداری صبر وتحمل اور در گزر کی سیاست کو فروغ دیا ان کے پانچ سالہ دور اقتدار میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ۔عمران خان کے منہ سے جھوٹے من گھڑت الزامات سن کر تعجب ہوتا ہے تمام دہشت گرد تنظیمیں نیازی کے دوستوں کی لسٹ میں شامل ہیں ماضی میں دہشت گرد تنظیموں کو تحریک انصاف کے کن لوگوں نے بھتے دئیے سب کو معلوم ہے حکومت کھونے کے بعد زہنی توازن بھی کھو چکے ہیں انہیں دماغی امراض کے ڈاکٹر کے پاس بھیجا جانا چاہئیے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔
آصف زرداری نے صبر وتحمل اور در گزر کی سیاست کو فروغ دیا،نوابزادہ افتخار
Jan 29, 2023