قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سائیڈ سے ڈراپ ہونے کے باوجود فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی میں رنز کے انبار لگادیئے، سندھ کے لیے 10 میچوں میں 64.18 کی اوسط سے 706 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل تھیں۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ فواد تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمن ہیں، انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر تھا۔فواد عالم نے گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے دورے کے دوران قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف حالیہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لیںڈ کے خلاف اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کسی فرنچائز نے انہیں اسکواڈ میں جگہ نہیں دی۔