ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، پٹرول چور دھر لیا.

Jan 29, 2023 | 13:17

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے پٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم محمد امجد خان کو لاھور سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف کارروائی نجی پٹرول کمپنی کی درخواست پر کی گئی، ملزم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی، ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک لیٹر سے 200 تا 300 ملی لیٹر پٹرول چوری کر رہا تھا جس سے عام شہری نقصان سے دوچار ہو رہے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شہریوں کے گاڑیوں میں پٹرول ڈلواتے ہوئے یہ سسٹم آن ہو جاتا تھا اور ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے پٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون، فیول کٹ اور فیول کٹ ریموٹ کنٹرول برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں