لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی. اس دوران سیاسی، ملکی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر 35 روپے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے اسحق ڈار نے قوم کو سلامی دی ہے.مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے. انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے.ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں،حکومت کو صرف انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں. امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں.موجودہ حکومت میں بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور حکومت کو صرف انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی ہے، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا ہے اور انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔انکا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں.بچے سقے محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں۔