لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کے المناک حادثے پر بے انتہا رنجیدہ ہوں:عمران خان

Jan 29, 2023 | 20:30

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لسبیلہ کے قریب المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کے المناک حادثے پر بے انتہا رنجیدہ ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مثاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوری اور  بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے . زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے  قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس پل کے پلر سے  ٹکرا کر کھائی میں جاگری. حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی. امدادی کارروائیوں کے دوران 39 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حمزہ انجم نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے ، جن میں سے 42 افراد کوئٹہ اور 6 مسافر خضدار سے سوار ہوئے تھے۔

مزیدخبریں