محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک بھر میں موسم سرد رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں زالہ باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کہ رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔جبکہ اسلام آباد سمیت خطۂ پوٹھو ہار،خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و وسطی پنجاب مری ،گلیات اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےخیبرپختونخواہ کے علاقےچترال، دیر، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ،سوات، ناران، کاغان، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان،ایبٹ آباد، شانگلہ ، بونیر، باجوڑ،کرم کوئٹہ، زیارت،ژوب،بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات میں برفباری کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا. تاہم کوئٹہ اور جیوانی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہےاس دوران کوئٹہ میں ہلکی برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔لہہ میں منفی 14، کالام میں منفی 11، چترال اورگوپس میں منفی 8، پاراچنار میں منفی7، استور،قلات اور مالم جبہ میں منفی 6، میرکھانی ،کوئٹہ اور اسکردو میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔