گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.صوبے کو درپیش مسائل اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے تمام مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم پیپلز پارٹی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی اور اس دوران کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کے حلقہ بندیاں درست نہ کرنے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔