سوات، مالاکنڈ، لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلہ ‘شدت 5.1 

سوات(نیٹ نیوز) سوات، مالاکنڈ،لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1  ریکارڈکی گئی۔   زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے  زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹر  اور  اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن