اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت )آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت آج ہو گی ، عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے لئے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کر دئیے تھے ، اب تک کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ۔ مزید 12 گواہوں پر جرح کی جائے گی ۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔