مستونگ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالفتاح نے بتایا دستی بم حملے کے بعد نامعلوم افراد جائے حادثہ سے فرار ہو گئے اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
مستونگ میں نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی
Jan 29, 2024