صوابی (نیٹ نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے نواز شریف سے پختونوں کو بیوقوف کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ صوابی میں جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پختونوں کو بیوقوف کہے۔ نواز شریف پختونوں سے معافی مانگیں ورنہ صوبے کے عوام اْن کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کریں گے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 16 ماہ میں عوام کو تاریخی مہنگائی اور بدامنی کا تحفہ دیا۔
نواز شریف پختونوں کو بے وقوف کہنے پر معافی مانگیں: اسد قیصر
Jan 29, 2024