فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے۔ مہنگائی نے مزدور اور سفید پوش آدمی کو پریشان کر رکھا ہے۔ ملک کے حالات 2013ء میں بھی ایسے تھے۔ نواز شریف نے عوام سے اعتماد کرنے کا کہا ہم نے 2017ء تک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا۔ پاکستان مزید ترقی کرنے جا رہا تھا کہ ایک اور سازش کی گئی۔ جس شخص کو مسلط کیا گیا اس کے پاس کوئی وژن نہیں تھا۔ اس حکومت میں 4 سالوں میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ یہ لوگ 9 مئی کو پاکستان کی ریاست پر چڑھ دوڑے۔