روٹی، بجلی مہنگی، گیس ناپید، ذمہ دار کون، مجھے نکال کر کسے لائے، کلچر تباہ کر دیا: نوازشریف

Jan 29, 2024

سیالکوٹ(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بل مہنگے‘ گیس ناپید ہوچکی‘ قوم پر کتنا ظلم ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا، سیالکوٹ کا سب سے بڑا با وفا شخص خواجہ آصف ہے۔ سیالکوٹ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری وزارت عظمیٰ کے سال گنیں اور اسکے مقابلہ میں میری جیلوں، ملک بدری اور مقدمات کے سال گنیں تو وہ زیادہ ہیں لیکن میں نے ہمت نہیںہاری۔ اگر میری2017 میں حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستان دنیا کہ مضبوط طاقت ہوتا۔ اگر ہم نے اب بھی سبق نہ سیکھا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوگا۔2017 میں ہمارے خلاف سازش کرنے اور اس وقت کے ججوں کو ہمارے خلاف فیصلہ دینے کی کیا ضرورت تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نکال کر کس کو لائے جبکہ ملک کے کلچر اور اقدار کو تباہ کر دیا۔ ہر آپشن دیں گے کہ سیالکوٹ کے لوگ انڈسٹری بڑھائیں۔ جن کے ہاتھوں میں ڈگریاں اور ہنر ہیں انکو قرضے دیں گے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار کر سکیں کیونکہ ہمارا منشور ہے کہ قوم کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔2017 کا پاکستان جو میں چھوڑ کر گیا تھا وہ نظر نہیں آ رہا۔ ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج ہر شخص کے پاس باعزت روزگار ہوتا۔ روٹی4 روپے کی چھوڑ کر گیا تھا، آج پچیس روپے کی ہے جبکہ پٹرول کا ریٹ 65 روپے کا تھا۔ ایک ہزار بجلی کا بل تھا اب تو گیس بھی نہیں ملتی۔ سب چیزیں خرید سے باہر ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھا جائے جنہوں نے اتنا بڑا ظلم کیا۔ یہ ملک کا حال کردیا، بجلی کے بل مہنگے، گیس ناپید ہوچکی ہے سب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔سیالکوٹ باوفا اوربہادرلوگوں کا شہر ہے‘ حکومت ملی تو لاہور سے سیالکوٹ تک ٹرین چلائیں گے۔ خواجہ آصف دوست،، ہمارا55 سال کا تعلق ہے،اکٹھے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں ہے ،سارا جلسہ ہی 30سال سے کم عمر والے نوجوانوں کا ہے، نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، شہباز شریف نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کی بات کی ہے جوسب کو ملیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن) میاںمحمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ ایٹمی دھماکہ نہ کریں، سیالکوٹ سمیت پنجاب اور پاکستان میں لاکھوں بچوں کو لیپ ٹاپ اور20 ارب روپے کے تعلیمی وضائف دیئے گئے۔ قوم کی بیٹیاں آج نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ اب نواز شریف کیا پروگرام لے کر آتا ہے۔ کل منشور کا اعلان کیا جس کا مرکزی نقطہ ہے کہ بچوں بچیوں کو لیپ ٹاپ دیں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے دوبارہ وزیر اعظم بنایا تو ارفا ٹاور کی طرح آئی ٹی یونیورسٹی بنا کر دیںگے۔ نواز شریف کا وعدہ ہے دوبارہ مینڈیٹ دیا تو دن رات محنت کریںگے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں سیالکوٹیوں نے تاریخ ساز جلسہ کا رنگ باندھا ہے اس سے ہماری تھکن دور ہو گئی۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی تو کیا ہم کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ تیر اور شیر میں کیا فرق ہے؟ میں کہتا ہوں تیر کے اوپر ایک اور نقطہ لگا دیں شیر بن جاتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ یہ جلسہ گواہی دیتا ہے 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جا ئے گا، پھر وہی ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کریں گے،8 فروری کو اپنے مخالفین کو ہرائیں گے۔  مریم نواز نے اپنے خطاب میںکہا کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے بعد دوسری مرتبہ سیالکوٹ آئے ہیں ۔ یہ وفاداروں کا شہر ہے ان وفائوں کا شکریہ ادا کرنے ہم ایک جلسے میں آئے ہیں۔ مسلم لیگ کو سیالکوٹ نے چن چن کر ہیرے دیئے ہیں۔ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ نبھاتا ہے۔ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں تقدیر کی پرچی ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے بعد دوسری مرتبہ سیالکوٹ آئے ہیں یہ وفاداروں کا دہر ہے ان وفائوں کا شکریہ ادا کرنے ہم ایک جلسے میں آئے ہیںمسلم لیگ ن نواز شریف شہباز اور مریم آپ کی ممنون ہے مسلم لیگ کو سیالکوٹ نے چن چن کر ہیرے دیئے ہیںنواز شریف کو خواجہ آصف سے پیار ہے۔نواز شریف اپنا وعدہ نبھاتا ہے ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں تقدیر کی پرچی ہوتی ہے آپکا مقدر سکالر شپ ہے جو پٹرول بمب دیتا ہے وہ آپکا ہمدرد نہیں ریاست پاکستان ہر حملہ کروایا آج وہ نوجوان جیلوں میں ہیں

مزیدخبریں