گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تحریک لبیک حلقہ پی پی 64 کے زیر اہتمام عظیم الشان نظام اسلام کانفرنس کا انعقاد۔ نظام اسلام کانفرنس سے امیر المجاہدین حافظ انس اور ضلعی سرپرست ڈاکٹر فاروق نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک لبیک پاکستان عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور مینڈیٹ حاصل کرے گی اور اقتدار میں آکر وطن عزیزجو کہ کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اس میں نظام مصطفی کے نفاذ کو یقینی بنائے گی۔دیگر مقررین میںامیدوار پی پی 64 عاصم اشرف ،امیدوار این اے 78چودھری کامران، ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت احمد رضا ، ضلعی ناظم مالیات و امیر پی پی 64 اکرم رضوی، امیدوار پی پی 63حیدر علی، امیدوارپی پی 61 عقیل اسماعیل ، امیدوار پی پی 62 سلیم اللہ ، امیدوار این اے 80حاجی رفیق عطاری سمیت ذمہ داران و عہدیداران و نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک لبیک عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور مینڈیٹ حاصل کریںگے:خافظ انس
Jan 29, 2024