8فروری فتح کا دن،عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا:غلام رسول

Jan 29, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنما وحلقہ پی پی 141 کے نامزد امیدوار چودھری غلام رسول بھٹی نے دوران مہم معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا8 فروری ترازو کی فتح کا دن ہے جب عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔ ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے کیونکہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالے گی کیونکہ اب وقت آچکا ہے کہ ملک وقوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ووٹ کی طاقت سے کریں پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صر ف د یانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ احمد پورہ ، محلہ سلطان پورہ ،تصویر محل روڈ سمیت دیگر علاقوں میںڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران جماعت اسلامی کے عہدیداران ،کارکنان اورمعززین سے ملاقات کے دوران کیا۔

مزیدخبریں