ایف بی آر ریٹیلرزکیلئے ٹیکس سکیم پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے:اشرف بھٹی

Jan 29, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایف بی آر ریٹیلرزکیلئے ٹیکس سکیم پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ 35لاکھ میں سے صرف 3لاکھ ریٹیلرز کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے اعدادو شمار درست نہیں ،ٹیکس کے موجودہ نظام میں بہت پیچیدگیاں ہیںجنہیں اصلاحات کے ذریعے دورکرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کا صرف یہ تخمینہ ہوتا ہے کہ ٹیکسز عائد کر کے اربوں روپے اکٹھے کرنے ہیں جبکہ جن سے ٹیکسز وصول کئے جاتے ہیں انہیں کسی طرح کی سہولیات میسر نہیں۔تاجر ٹیکسز کے ساتھ مہنگے یوٹیلٹی بلوں کی بھی ادائیگی کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے تاجر طبقہ متنفر ہو رہا ہے۔ 

مزیدخبریں