حکومت تاجر دوست ایپ سے500ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر سکتی:پی ٹی بی

لاہور( کامرس رپورٹر) حکومت تاجر دوست ایپ کے ذریعے 500ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر سکتی ہے۔ اس کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سید طیب حسین رضوی نے ٹیکس بارز کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیکس بارز کے سابق صدور ذوالفقار خان،سعید چودھری،اجمل خان،عامر قدیر،سید سجاد حیدر رضوی،نعیم خان اوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے ریٹرن آف لون سکیم کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اشرافیہ سے رقوم اکٹھی کر کے ان سے قرضے اتارے جو بعد میں واپس کر دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر مہم جوئی کی بجائے ریٹیلرز ٹیکس اسکیم کے اجرا کے معاملے پرسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میںلے۔اگر 20لاکھ ریٹیلرز ہی رجسٹرڈ ہو جائیں تو 500ارب ٹیکس آمدن حاصل ہو سکتی ہے اور یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن