لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیلئے بچھائے سپن وکٹ کے جال میں بھارتی ٹیم خود پھنس گئی، حیدرآباد دکن میں ٹام ہارٹلے نے بھارتی ٹیم کیلئے 231 رنز کا ہدف خواب بنا دیا۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہارٹلے نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور انگلینڈ کو 28 رنز سے فتح دلادی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کیلئے 196 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر اولی پوپ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا‘میزبان ٹیم 202رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پہلی بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی اننگز میں 190 رنز کی برتری لینے کے بعد ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہارٹلے نے اننگز میں 7 اور میچ میں 9 شکار کیے، اولی پاپ مین آف دی میچ قرار پائے۔