فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے نائیجیریاکو ہرا دیا، ہالینڈ سے شکست

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا کو 5-11 گول سے شکست دیدی، کپتان رانا وحید نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول کئے جبکہ عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے۔عمان کے شہر مسقط میں 28 تا 31 جنوری کھیلے جانے والے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نائیجیریا کو پانچ کے مقابلہ میں گیارہ گول سے شکست دیدی۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ  جبکہ عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول کئے۔ ارشد لیاقت اور زکریا حیات نے ایک، ایک گول کیا۔ نائیجیریا کے سلیمان بینجمن نے دو جبکہ ابراہم ڈینیس، گوڈون سنڈے اور جان پیٹر نے ایک ایک گول کیا۔ ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔  پاکستان نے میچ میں برتری حاصل کرتے ہوئے غضنفر علی کے ذریعہ 5ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ ہالینڈ کے الیگزینڈر شوپ نے  10ویں منٹ میں  برتری کا خاتمہ کیا۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے گول کرکے پاکستان کی برتری قائم کردی جو  20ویں منٹ میں وان ڈر ڈرفٹ یانیک نے گول کرکے خاتمہ کیا۔ الیگزینڈ شوپ نے تین، وان ڈر ڈرفٹ یانیک اور مڈینڈراپ لوکس نے ایک، ایک گول کیا۔ غضنفر علی، رانا عبدالوحید اشرف اور محمد عبداللہ نے گول کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...