پیپلز پارٹی کے امیدوارکے دفترپر فائرنگ کا مقدمہ درج

لاہور(نامہ نگار)تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حلقہ این اے 126رسول پور گاؤں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے دفتر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ اختر اور ان کے بیٹے فیضان اور 12 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد جٹ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کی ہے۔ پیپلزپارٹی کی فلیکس پر ن لیگ کی فیکس لگانے سے منع کرنے ن لیگ کے کارکن اختر عرف اختری اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہواہے۔ پولیس جان بوجھ کر ملزمان گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔امجد جٹ نیوزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف الیکشن کمیشن سے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن