ایران میں9 پاکستانیوں کی شہادت پر افسوس ،تحقیقات کرائی جائے: سید ریاض حسین نجفی

Jan 29, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ایران میں9 پاکستانیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کو خراب کرنے کیلئے کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ہماری گزارش ہوگی کہ دونوں ممالک کسی قسم کی اشتعال انگیزی سے باز رہیں۔ اسلام اور دونوں ممالک کے دشمن عناصر ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چاہتے ہیں۔ پہلے جو 2 واقعات ہوئے کوئی دانشمندانہ اقدامات نہیں تھے۔ ساواران کا واقعہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کے حوالے سے روابط کو برداشت نہ کرنیوالے عناصر کی کارروائی ہے۔

مزیدخبریں