سی بی ڈی پنجاب کا والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی سٹیل فکسنگ ، کنکریٹ مکمل

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب بھی کہا جاتا ہے نے سی بی ڈی  پنجاب بلیوارڈ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی تعمیر میں سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی قیادت میں متاثر کن پیش رفت کر رہا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے دن رات انتھک محنت کی جارہی ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی زیر صدارت ایک حالیہ جائزہ اجلاس میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ منصوبہ، سی بی ڈی پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے جسکی سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہے ہیں۔ عمران امین نے منصوبہ پر تعمیراتی سر گرمیوں کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی مقرر کردو مدت میں منصوبے کو مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ا، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور دیگر اہم شخصیات شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن