تحریک لبیک کا منشور ناموس مصطفیؐ کی پاسبانی ، نظام مصطفیؐ کی حکمرانی ہے:اشرف جلالی 

Jan 29, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک لبیک اسلام کے رہبر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اور تحریک لبیک اسلام کے صدر صاحبزادہ پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی نے ’’ٹی ایل آئی کا منشور اور شفاف الیکشن کے خدوخال‘‘ کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک اسلام کا منشور ناموس مصطفیؐ کی پاسبانی اور نظام مصطفیؐ کی حکمرانی ہے۔ شرعی سیاست میں سچے نظریات اور ملی مفادات کو ذاتی مفادات پر مقدم رکھنا ضروری ہے۔ کرپٹ عناصر اور لوٹ مار مافیاز کو منتخب کرنیوالے انہیں کی طرح مجرم قرار پاتے ہیں۔ کسی کو ووٹ دینا ایک نہایت مشکل مرحلہ ہے جس کیلئے بڑی سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ ایک امیدوار کو ووٹ دینے میں اس کے عقائد ونظریات اور پارٹی منشور کے ساتھ ساتھ ماضی میں اس کے جماعتی اور ذاتی کردار کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ پاکستان میں ہونیوالے انتخابات میں اکثر ایسے عوامل انتخابات پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں جن کی وجہ سے حقیقی قیادت کا چناؤ بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔ دھونس، دھاندلی، ووٹوں کی خریداری اور غنڈہ گردی وغیر سے اعلیٰ قسم کے مناصب کیلئے نہایت گھٹیا لوگوں کا چناؤ کیا جاتا رہا جس کے نتیجے میں پاکستان میں عدمِ استحکام آیا۔ معیشت جاں بلب ہو گئی اور پاکستان اپنی حقیقی منزل ’’انقلابِ نظام مصطفیؐ سے دور سے دور ہوتا چلا گیا۔

مزیدخبریں