لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدحنیف کمبوہ، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا سعیدوقار، مولانا عابد حنیف، مولانا سمیع اللہ 5فروری کو بھسین لاہو ر کی تیاری کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے۔ اسلام کا قلب و جگر وجان اور مرکز کا یہی عقیدہ ہے۔ اس عقیدہ میں معمولی سی لچک یا نرمی انسان کو بلندی سے اٹھا کر کفر کی پستی میں پھینک دیتی ہے۔ مرزا غلام قادیانی نے انگریز کی ایماء پر نبوت کا دعویٰ کیا۔ مرزا قادیانی نے جیسے ہی نبوت کا دعویٰ کیا تو امت کے ہر طبقہ نے ان کو اسلام اور مسلمانوں سے الگ مانا اور اس فتنہ کے خلاف میدان میں نکلے اور مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔علماء نے کہا کہ پوری امت اس بات پر متفق ہے کہ قیامت کی صبح تک کوئی نبی اور رسول نہیں آئے گا اور اگر آپؐ کے بعد کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب و دجال اور مفتری ہوگا۔ امت مسلمہ کا یہ ہمیشہ سے معمول رہا ہے کہ جہاں بھی جب بھی کسی گستاخ نے ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالا پوری امت نے اس کیخلاف متحد ہو کر اس کے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔