انڈیا آئوٹ مہم زور پکڑ گئی، بنگلادیش کے عوام نے ہندوستانی مداخلت کو مسترد کردیا

Jan 29, 2024

ڈھاکہ(کے پی آئی )بنگلادیش میں ہندوستان مخالف مہم طول پکڑ گئی ہے، بنگلادیش کے عوام نے ملکی معاملات میں ہندوستان کی مداخلت کو مسترد کردیا۔انڈیا آوٹ مہم نے بنگلادیش اور ہندوستان کی حکومت کو شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔شیخ حسینہ نے واجد 7 جنوری 2024 کو بنگلادیشی انتخابات میں یکطرفہ کامیابی حاصل کی، شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعد عوام نے نتائج کے متعلق تشویش اور شکوک کا اظہار کیا۔بنگلادیش کے عوام نے شیخ حسینہ کی متنازع جیت کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھرایا، اور اس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا، امریکا نے بھی بنگلادیش میں شفاف الیکشن منعقد کروانے پر زور دیا۔بنگلادیشی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ جمہوریت کا مذاق بنایا اور الیکشن میں دھاندلی کروائی۔الیکشن کے نتائج میں دھاندلی اور بیایمانی صاف دیکھی جاسکتی ہے، حسینہ اور مودی ماضی میں بھی ہر متنازع موضوع اور مسئلے پر ساتھ دیتے نظر آئے ہیں، جس کے خلاف بنگلادیش کے عوام نے ہمیشہ سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔بنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا اور انڈیا آوٹ جیسی مہمات عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔بائیکاٹ انڈیا کے نتیجے میں بنگلادیش کے عوام نے ہندوستانی اشیا کو مکمل ترک کردیا تھا۔بنگلادیشی عوام کا مطالبہ ہے کہ مودی سرکار بنگلادیش کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرے۔

مزیدخبریں