بورے والا میں محنت کش کو 50 ہزار روپے  کا گیس بل‘ بجلی میٹر عدم ادائیگی پر کٹ  چکا، خود سوزی کے سوا چارہ نہیں: سجاد

بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) سوئی گیس بلوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، غریب محنت کش کو 50ہزار کا بل بھیج دیا گیا۔ محنت کش کا بجلی میٹر پہلے عدم ادائیگی پر کٹ چکا ہے۔ غریب آدمی کے گیس کا بل 5سے 20ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ عام آدمی کے لئے بل ادا کرنا تو درکنار دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوگیا۔ احاطہ شاہ نواز کے محنت کش چار بچوں کے باپ سجاد نے کہا کہ وہ 50 ہزار کا بل دیکھ کر بے بس ہو چکا ہے۔ بچوں سمیت خود سوزی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا‘ مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن