امپھال(این این آئی)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک گائوں کا دفاعی رضاکار (وی ڈی وی) ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی دارالحکومت امپھال اور ضلع کانگ پوکپی کے مشرقی علاقے میں ایک مسلح گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وی ڈی وی کا اہلکارہلاک اور چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔