خوشحال پاکستان کیلئے پی ٹی آئی نظریاتی کو کامیاب بنایا جائے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا چند گروہوں کے ہاتھوں بار بار اپنے حال اور اپنے بچوں کے مستقبل کو لٹوا دینا عقلمندی نہیں۔ آج موجودہ ملک کی صورتحال میں ہم سب برابر کے شریک ہیں کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر ہم پاکستان کو لوٹنے والوں کیخلاف برسرپیکار نہیں ہوتے تو پھر ہمیں معاشی، سیاسی مسائل اور پاکستان کی گرتی ہوئی ساکھ پر واویلا کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی این کے امیدواروں کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے کیا۔ اختر ڈار نے کہا ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی نوید اسی میں ہے کہ بلے باز کے نشان پر مہر لگا کر پی ٹی آئی این کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...