ایران میں پاکستانی مزدوروں کا قتل، دہشت گردی کیخلاف متحد ہونے کی دعوت: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ایران سمیت تمام اسلامی ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے تحمل و بردباری سے خطہ ایک خوفناک صورتحال سے دور رہا۔ دہشت گرد پاکستان ایران دونوں کے دشمن ہیں، پاک ایران تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستانی مزدوروں کا قتل دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں انتخابات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے ، یہ بات چیئرمین پاکستان علماء  کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بنیادی رکن ہے اور کسی بھی صورت اسلامی تعاون تنظیم کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتا، افسوس ہے کہ پوری دنیا مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بند نہیں کروا سکی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مسلمان اور پاکستانی ہیں اور پاکستان کے بعد ان کے مکاتب فکر ان کی پہچان ہیں، اس وقت پاکستان کو یکجہتی کی ضرورت ہے اور باہمی اتحاد سے ہی مصائب اور مشاکل سے نکلا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...