مسلم لگ برسراقتدار آکر پھر تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گا ،دانیال چوہدری 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)آٹھ فروری کو ان شاءا للہ جیت شیر کی ہو گی اور نواز شریف ہی اقتدار میں آ کر اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے امیدواراےن اے 57 بیرسٹر دانیال چوہدری نے ائر پورٹ روڈ تابش ہاؤس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا گیا بجلی اور گیس کے بل ظلم ڈھا رہے ہیں نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور ایک مرتبہ پھر تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گا ہسپتالوں میں مفت علاج اور ایک کروڑ نوکریاں بھی دی جائیں گی۔کارنر میٹنگ سے امیدوار پی پی19 حاجی پرویز، سردار نسیم،باسط مسکین،ناصر تابش،نیر تابش اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن