اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) دوکروڑ، 57لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ آبپارہ کو محمد اسلم نے بتایا کہ میاں زاہد محمود نے لین دین کے سلسلے میں 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ سیکرٹریٹ کو شہزاد علی نے بتایا کہ تابش محمود نے کارروباری سلسلے میں 7لاکھ75000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کوہسار کو امداد علی نے بتایا کہ محمد عالمگیر خان نے پراپرٹی کے سلسلے میں 76لاکھ روپے کے چیک دئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کراچی کمپنی کو محمد احسن خان نے بتایا کہ سید حرمین عابد نے لین دین کے سلسلے میں 80لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ آئی نائن کو علی اصغر نے بتایا کہ علی زین نے فلیٹ کے سلسلے میں 75لاکھ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ آئی نائن کو محمد قمر صدیق نے بتایا کہ رضوان نے لین دین کے سلسلے میں 8لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔
دوکروڑ، 57لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر
Jan 29, 2024