راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حلقہ 56کے امیدوار شہر یار ریاض نے دربار عالےہ عید گاہ شریف کا دورہ کیاہے جہاں انھوں نے سجادہ نشین عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر نقیب الرحمن سے اہم ملاقات کی ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہر یار ریاض نے کہا کہ خانقاہیں اور درگاہیں توحید کا مراکز ہوتی ہیں جہاں سے دین اسلام کادرس عام ہوتا ہے عیدگاہ شریف نے اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام و سلامتی کے لئے جو لازوال خدمات انجام دی ہیں اس پر قوم کو بڑا نازہے پیر نقیب الرحمن اور شہر یار ریاض کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں قومی اتفاق رائے ،سیاسی استحکام ،قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے شہر یار ریاض کی عید گاہ شریف آمد پر بڑی عزت اور توقیر سے نوازا گیا ۔ ملاقات کے دوران پیر نقیب الرحمن نے وطن عزیز کے استحکام ،قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی ہے