کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے گنجان آبادعلاقوںمیں سٹریٹ لائٹس خراب 

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے گنجان آباد علاقوںمیں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے سرشام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے ،جس کے باعث سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، مکین خود کوغےر تحفظ سمجھنے لگے ہیں،متعلقہ حکام کو بار بار شکایات کے اندراج کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں۔ لال کڑتی، ڈھوک سیداں روڈ،عزیز آباد، ریاض آباد، پرانی ٹاہلی موہری، نئی آبادی تاہلی موہری، جھاورہ، دھمیال، 22نمرب چونگی روڈاور دیگر علاقوں میں سٹریٹ خراب ہیں، اکثر میں تو بلب فیوز ہیں، جو ٹھیک ہیں،ان کے شیشے ٹوٹ چکے ہیںمکینوں نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹ خراب ہونے کے متعلق نہ جانے ہم نے کتنی مرتبہ کینٹ بورڈ راولپنڈی کے حکام اور متعلقہ شعبہ الیکٹرک کو تحریری طور پر اور زبانی طور پر آگاہ کیا ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتا، اہل علاقہ نے اسٹیشن کمانڈر اور ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کی فوری درستگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...