راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے55ملک ابراراحمد ،امیدوا ر پی پی15ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ ملک میں ایک بارپھر سے تعمیر و ترقی اورخوشحالی کادورواپس لانے کیلئے 8فروری کو شیرپرمہر لگاکرمسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کوکامیاب کرانا ہوگا، ان خیالات کااظہارانہوں نے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ،سیکرٹری جنرل این اے55 راجہ عرفان امتیاز کے زیراہتمام ٹاہلی موہری میں انکی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کارنر میٹنگ میںمسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ ارشدمحمودقریشی،ملک عمران افسر،ملک ماجد،راجہ حنیف،ریاض ساقی،راجہ مختیارودیگر نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر معززین علاقہ راجہ شعیب نیاز،راجہ نوید،راجہ فرخ،راجہ عاصم،راجہ ندی،راجہ اظہر،راجہ صغیر،راجہ نجم،راجہ جمشید،حاجی راجہ افتخار،راجہ عاشر،راجہ خضر،میاں قاسم،چوہدری عاطف،چوہدری طاہر،علی الیاس،چوہدری بابر،چوہدری راشدسمیت اہل علاقہ،مسلم لیگی کارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی،ملک ابراراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں2018کے بعد اس ملک کیساتھ کیاہوا آپ کے بچوںکامستقبل تباہ ہونے جارہا تھا،بات صرف مہنگائی،بیروزگاری تک ہوتی تو کوئی بات نہیں تھی مگر یہ پاکستان اور آپ کے دین کیساتھ بہت بڑی سازش کی جارہی تھی،پاکستان اوردین کو یہودی لابی والے نقصان پہنچانا چاہتے تھے ملک کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کو کامیاب کراناہوگا۔
ملکی تعمیر و ترقی اورخوشحالی کیلئے مسلم لیگ کوکامیاب کرانا ہوگا،ملک ابراراحمد
Jan 29, 2024