مری(نامہ نگار خصوصی)ملک میں جب تک اسلامی نظام کانفاذ نہیں ہوتا ملک کبھی بھی ترقی اورخوشحالی نہیں ہوسکتی،آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا ا اورسود کے نظام خاتمہ انتہائی ضروری ہے جماعت اسلامی نفازاسلام اوراپنے منشور پر عملدرآمد کرنے کےلئے جدوجہد کررہی ہے، عوام 2024کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہریں لگاکر نظام اسلام کے نفاذ کوےقینی بنانے اوراشرافےہ سے جان چھڑائےں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماءسینیٹر مشتاق احمدخان اورجماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی چھ محمدسفیان عباسی نے جی پی اوچوک مال روڈ مری پر مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس سے قبل محمدسفیان عباسی کوجلوس کے ساتھ جی پی اوچوک لاےاگیا ،اس موقع پراس موقع پرامیرجماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمدعباسی،سجاد الحسن عباسی، سابق ناظم دریاگلی عابدحسین عباسی،سابق کونسلرکینٹ مری محمدسلیم بھٹی،اشتیاق عباسی،ادیب عباسی،عمران عباسی،علی معاوےہ ،ثاقب سراج عباسی،حمادالمحمود عباسی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ مری کی عباسی برادری،کشمیری برادری، خان برادری،شیخ برادری اورقریشی برادری کے رہنماؤںنے برادرےوں سمیت محمدسفیان عباسی کی حماےت کااعلان کیا ۔
آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا ضروری ہے ،سینیٹر مشتاق احمدخان
Jan 29, 2024