کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کو کلرسیداں میں دھچکا،شہری وارڈ مک کے سابق مسلم لیگی رکن بلدیہ و مسلم لیگ ن کسان ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر صوفی ضابر حسین کی ساتھیوں سمیت این اے 51 اور پی پی 7 میں ازاد امیدواروں محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان۔اس سلسلے میں ایک اجتماع جمعہ کی شام کو صوفی ضابر حسین کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق نائب ناظم حاجی امجد،حفیظ بٹ،حاجی طارق و دیگر بھی شریک تھےازاد امیدوار قومی اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 36 برس مسلم لیگ ن کو دیئے جیل کاٹی مگر قیادت نے اس کا خیال نہ رکھا اور ٹکٹ مری کہوٹہ میں دے دیئے اگر مری کے لوگ مری کے باہر ووٹ نہیں دیتے تو کلرسیداں کے لوگوں کو بھی اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ کلر کے نام پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ آزاد امیدوار حلقہ ہی پی7 راجہ ندیم احمد نے کہا کہ کلرسیداں ایم سی کے لوگ جسں طرح ہمارے ساتھ چل رہے ہیں ہم ان کا احسان نہیں بھولیں گے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کے لوگ ہمیشہ سے کہوٹہ اور مری کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں اس دفعہ ایسا نہیں ہو گا کلر کے لوگ سیاسی پارٹیوں سے وابستگوں کو چھوڑ کر کلر سیداں کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ہم تھانہ کچہری اور رشوت کلچر کو ختم کریں گے۔
اپنی زندگی کے 36 برس مسلم لیگ ن کو دیئے،محمود شوکت بھٹی
Jan 29, 2024