مٹھیال(نامہ نگار )گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے اقتدار کے بھوکے افراد سے اس ملک کو چھڑانا ہے جماعت اسلامی کی انتخاب لڑنے کی واحد وجہ اس ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے یہ ملک ہمارے اسلاف کی امانت ہے ہم نے ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا اس ملک کی بنیادوں میں ہمارا خون شامل ہے لٹیروں اور ظالموں کی پشت پناہی کرنے والوں کو انکار کرنا ہوگا ہم اس نظام کے لیے کوشاں ہیں جس کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5 حافظ تنویر احمد اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار امجد علی خان نے تراپ میں ہونے والے بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دین اسلام کو دنیا پر غالب کرنا ہے ہم نے ایک قوم بننا ہے مثالی معاشرہ بنانا ہے ظلم,بیروزگاری کرپشن کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے قوم نے ہم پر اعتماد کیا توہم قرآن و سنت کی بالادستی لائیں گے اس ملک کو امانت دار اور کرپشن سے پاک قیادت دیں گے جو کہ ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہوں گے نظریہ پاکستان کے امین ہوں گے ہم صرف تقریریں نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرتے ہیں جس کی زندہ مثال الخدمت فانڈیشن پوری آب و تاب کے ساتھ سب کے سامنے ہے جلسے سے امیر جماعت اسلامی تحصیل جنڈ عبدالرف اور امیر جماعت اسلامی یوسی تراپ ڈاکٹر محمد طاہر نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان اسلاف کی امانت ، قربانیوں رائیگاں نہیں جانے دینگے،حافظ تنویر احمد
Jan 29, 2024