ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار پر ملزم کا خاتون پر تشدد

کلر سیداں (نامہ نگار) تین بچوں کی ماں کیساتھ تعلقات قائم رکھنے سے انکار پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مسمات ()نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں تین بچوں کی ماں اور ایک مجبور عورت ہوں۔نعمان علی سکنہ پنڈ بینسو مجھے بلاوجہ تنگ کرتارہتا ہے اور بات نہ مانوں تو گھر میں آ کر جسمانی تشدد کرتا ہے جس کی وجہ سے میرے شوہر نے بھی مجھے گھر سے نکال دیا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے میرے والد کو بھی میرے خلاف کردیا ہے جس کی وجہ سے اب والد نے بھی مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن