موضع بھال میں چالیس سالہ ڈیمپر ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا گیا 

بوچھال کلاں( نامہ نگار) موضع بھال کا رہائشی 40سالہ ڈرائیور شوکت رات کو گھر آیا اور اپنے کنڈیکٹر کو چھوڑنے موٹر سائیکل پرموضع کھرلی جا رہا تھا کہ بھال سے کچھ فاصلے پر روڈ پتھر رکھ کر بلاک کی گئی تھی جسے دیکھ کر انہوں نے اپنا موٹر سائیکل موڑنا چاہا تو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شوکت زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملتے ہی بوچھال پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ شوکت کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن