راجہ ضیافت بھٹی کی زوجہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد(وقائع نگار)راجہ ضیافت بھٹی کی زوجہ، راجہ شاہد مصطفےٰ ،راجہ عبدلماجد بھٹی ایڈوکیٹ کی ممانی گزشتہ روز وفات پاگئی جن کی نماز جنازہ گذشتہ شب ڈھلہ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی گئی۔
 الحاج سجادرشید مغل کی صاحبزادی کی رخصتی
 مری(نامہ نگار خصوصی)مری کے صحافی الحاج سجادرشید مغل کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب منعقد ہوی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،لیگی رہنماؤں راجہ عتیق سرور،شاہد خاقان عباسی کے کواڈینٹر حافظ عثمان عباسی اور ،متحرک لیگی رہنماءوسابق امیدوار حلقہ این اے 51 سردار محسن عباسی، سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،منیر عباسی،طاہر حمید ،عمران بٹ،راشد غنی،ےونس اےوب، سردار بلال خان،سردارمنصور خان اوردیگر نے بھی شرکت ۔
 حاجی ارشد عباسی کے فرزند کا نکاح 
 مری(نامہ نگار خصوصی)مری کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت حاجی ارشد عباسی کے بیٹے محمد طیب عباسی اور انسپکٹر ٹی ایم اے مری محمد عمران عباسی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب فیصل مسجداسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میںصدر ایمپلائز یونین مری نویداحمد عباسی،سعادت ہارون عباسی،اطہر عباسی، انوار عباسی،محمد فیصل،اظہر عباسی،کامران عباسی،بابر عباسی،رضوان عباسی،جمال عباسی،شکور عباسی،محمد ساجد عباسی،قیصر عباسی، سہیل عباسی،جاوید عباسی ،راشد عباسی،دانیال عباسی، محمد ندیم،بابو صفدر عباسی،عبدالرافع عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
 عارف عباسی انتقال کرگئے
 مری(نامہ نگار خصوصی) مری کے معروف عالم دین علامہ قاری اکسیر احمدعباسی کے چچا محترم عارف عباسی انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک ہسو راولپنڈی میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں علماءکرام ،مذہبی،سیاسی،سماجی ،کاروباری شخصیات ،اہلیان راولپنڈی،اسلام آباد اوراہلیان مری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
 ملک عدنان رشتہ ازدواج میں منسلک
فتح جنگ (نامہ نگار)فتح جنگ بار کے سینئر رکن چوہدری طارق قطب ایڈووکیٹ کے کلرک ملک عدنان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے انکی شادی کی خوشی میں دی گئی دعوت ولیمہ میں صدر بار حاجی عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ ،ملک عبدالفرید ایڈووکیٹ ،چوہدری طارق قطب ایڈووکیٹ ،سردارامیر مختیار ایڈووکیٹ سمیت بار کے سینئر وکلا کلرکوں اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔
ملک ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں
 بوچھال کلاں©( نامہ نگار©)ملک ہارون اور ملک شارخ کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان بوچھال کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جمیل بشیر کی والدہ انتقال کر گئیں
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ملک بشیر مرحوم کی بیوہ ناصر بشیر ،جمیل بشیر کی والدہ بوچھال کلاں میں انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان بوچھال کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سائیں شعبان فرید کا عمر ان الیاس چوہدری کی حمایت کا اعلان
اڈیالہ (نمائندہ نوائے وقت) کلیام شریف کے پےر سائیں شعبان فرید نے مسلم لےگ ن کے امےدوارعمر ان الیاس چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور آستانہ عالےہ سے منسلک تمام احباب کی طرف سے بھر پور سپورٹ کا ےقےن دلاےا ہے۔پی پی 11کے مرکزی آفس مےں عمران الیاس چوہدری کے ہمراہ پرےس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری عمران الےاس ایک زیرک اور درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں،وہ اس سے قبل بھی حلقے کے لوگوں کی خدمت کر چکے ہےں۔چوہدری برادران کا گھر انہ سالہا ،سال سے آستانہ عالیہ کلیام شریف سے وابستہ ہے ،ےہ مےرے پیر بھائی بھی ہے ،سےنےٹر چوہدری تنویر ،ملک رضا ،ملک آمریز حیدر ،چوہدری الیاس کا تعلق اور وابستگی دربار عالیہ کلیام شریف سے ہے ،لہذا آستانہ عالےہ سے منسلک تمام احباب چوہدری عمران الےاس کی مکمل سپورٹ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن