ہسپتالوں کا لیب عملہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ، ڈاکٹر سرمد کیانی

گوجرخان (نامہ نگار)گورنمنٹ ہسپتال ہو یا پرائیویٹ ان کی لیب اور اس میں کام کرنے والا عملہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیب ٹیسٹوں کے بغیر کسی بھی بیماری کی تشخیص ممکن نہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی کی سربراہی میں انچارج لیب پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اقرائ، چیف لیب ٹیکنیشن قاضی امتنان، جینز ایکسپرٹ سینئر ٹیکنیشن تنویر سمیت جونیئر ٹینکشنز اسد امتیاز اور عمر فاروق محدود وسائل کو بروکار لاتے ہوئے احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس پر شہری حلقوں نے لیب سٹاف کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ڈاکٹر اقراءاور قاضی امتنان نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا چارسو کے لگ بھگ ٹیسٹ کیے جاتے ہیںایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے کسی بھی گاؤں سے کوئی بچہ یا بڑا اس مرض میں مبتلا ہے اگر وہ علاج معالجے کے لیے راولپنڈی جا رہے ہیں تو ہمارے پاس آئیں انکو بلڈ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی انچارج لیب پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اقراءاور قاضی امتنان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بلڈ ڈونیشن کے لیے خود کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں رجسٹرڈ کروائیں آپ کے خون سے کہیں قیمتی جانیں بچائی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن