بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے دوران ٹوٹی سڑک کی تعمیر نو شروع

Jan 29, 2024

بھارہ کہو (نامہ نگار)ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے عوام سے وعدے پر کام شروع بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے دوران ٹوٹی سڑک کی تعمیر نو شروع عوام کا اعتماد،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے دور میں بھارہ کہو کی عوام کے دیرینہ مسئلہ بائی پاس کی تعمیر کیلئے اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف اس منصوبہ کی فی الفور منظوری دی اور اس پر کام شروع ہو گیا اس بائی پاس کی تعمیر کے دوران بھیرہ پل کے دونوں اطراف تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر کے قریب مری روڈ کھنڈرات بن گئی تھی اس کے بعد عوام علاقہ نے نگران حکومت و دوسرے اداروں سے اس روڈ کی مرمتی کیلئے مطالبہ کیا کہیں بھی شنید نہیں ہوئی لیکن الیکشن کمپین کے دوران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک جلسہ میں خطاب کے دوران اس روڈ کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس پر ابھی بڑی تیزی سے کام شروع ہے جس پر عوام علاقہ میں اطمینان اور اعتماد پیدا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں