ملہال مغلاں( نامہ نگار)عسکری شخصیت کرنل ریٹائرڈ سعید نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پیر عبدالشکور نقشبندی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 کی حمایت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ چکوال سوہاوہ روڈ ہو یا مندرہ روڈ ہو ،بلدیہ چکوال میں پیر عبدالشکور نقشبندی نے جو خدمات پیش کی ہیں اس کو سلام پیش کرتے ہیں ۔پیر عبدالشکور نقشبندی پیر عبدالرحمان قاسمی کی وفات کے بعد چکوال کے عوام ظالمانہ بجلی کے بلز گیس کے بلز آٹا اور چینی کی مہنگائی پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔چکوال کی عوام کے ہسپتال کے مسائل ہوں یا پانی کے مسائل ہوں کسانوں ڈاکٹرز وکلاء یا تاجر برادری کے مسائل ہوں ان تمام مسایل کو حل کرنے اور صوبائی اسمبلی میں حقوق کی آواز بلند کرنے کی صلاحیت پیر عبدالشکور نقشبندی رکھتے ہیں ۔میں اور میری برادری کے تمام افراد پیر عبدالشکور نقشبندی کو کامیاب کروائیں گے۔
کرنل (ر)سعید نے پیر عبدالشکور نقشبندی کی حمایت کا اعلان کردیا
Jan 29, 2024