بیول (نامہ نگار )میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں انکے نامزد امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے ہم شخصیت پرستی پر نہیں بلکہ نظریات پر یقین رکھتے ہیں کچھ لوگ سیاسی مفاد کیلئے پارٹی بدلتے ہیں انکا کوئی مستقبل نہیں تاریخ گواہ ہے جس نے بھی نواز شریف کا ساتھ چھوڑ اسکے حصہ میں شرمندگی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں آیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما شیخ طارق محمود سیٹھی نے مختلف یونین کونسلوں کے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر یوتھ ونگ کے سرگرم ارکان چوھدری ناصر عابد محمود چوہدری طیب جاوید اقبال خالد مسعود بابر شبیر زاہد خالد چوہدری عاصم رحمن بھی موجود تھے۔
نواز شریف کے نامزد امیدوار کی بھرپور حمایت کرینگے،طارق محمود سیٹھی
Jan 29, 2024