فضائی حادثات سے متعلق خبریں کبھی جانی نقصانات کے باعث گہرے غم سے دوچار کیا کرتی تھیں لیکن اب جو خبریں سامنےآرہی ہیں وہ عموماً دلچسپی کا سامان بن جاتی ہیں۔اب کبھی پرواز کے دوران جہاز کا کچھ حصہ ٹوٹ کر نیچے جاگرتا ہے تو کبھی پوری چھت ہی اُڑ جاتی ہے اور کبھی کوئی مسافر پورا سفر ٹوائلٹ میں بند پوکر گزاردیتا ہے۔اب تازہ خبر میکسیکو سے سامنے آئی ہےجہاں ایک مسافر نے نہ جانے کس خیال کے تحت جہازکا ہنگامی دروازہ کھولا اور پر کے اوپر ’واک‘ شروع کر دی۔
انتظامیہ نے ایسا کرنے والے مسافر کو پکڑ کر پولیس حکام کے حوالے کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مسافر پرواز پر سوار ہوئے تو اڑان بھرنے میں کئی گھنٹوں کی تاخیر تھی ، اس دوران انہیں کسی قسم کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی جس سے کئی مسافروں کی حالت غیز ہونا شروع ہوگئی۔اس دوران ایک مسافر نے تنگ آکر ہنگامی دروازہ کھولا اور ’ہواخوری‘ کے لیے جہاز کے پر کو ہی ٹریک بنالیا۔تاہم مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ کھولنے والے شخص کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر سب کی جان بچائی کیونکہ جہاز میں ہوا کی کمی کے باعث حالت خراب ہو رہی تھی اور اس دوران انتظامیہ کی جانب سے ہماری کوئی خبرگیری بھی نہیں کی گئی ساتھی مسافروں کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ میں مزید کہا گیا کہم کہا گیا ہے کہ مسافر نے یہ عمل ہماری حفاظت کے لیے سب کی مرضی سے کیا تھا۔سوشل میڈیا پر تقسیم کیے گئے اس نوٹ میں اس پرواز کے تمام مسافروں کے نام اور دستخط بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے مسافروں کو دوسری پر وازسے منزل کی جانب روانہ کیا۔