سپریم کورٹ کا خصوصی کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس طارق مسعود علیحدہ

Jan 29, 2024 | 12:12

سپریم کورٹ آف پاکستان کا خصوصی کورٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس سردار طارق نے بنچ سے علیحدگی اختیار کرلی۔سپریم کورٹ کے بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا ہے۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے اس بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قراردینے کےخلاف اپیل کے کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قراردینے کےخلاف اپیل کے کیس میں بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے درخواست دائرکی تھی۔اپنی درخواست میں انہوں نے سماعت کرنے والے چھ رکنی بنچ کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ سماعت کیلئے 7 رکنی بنچ تشکیل دیا جائے۔

مزیدخبریں