کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کپڑے کے گودام میں لگی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ تین گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کپڑے کے گودام میں لگی جس کے باعث بڑی مقدار میں کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔