الیکشن پروگراموں کی متعلقہ تھانوں میں اطلاع ضروری ،ترجمان اسلام آباد پولیس

Jan 29, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے الیکشن سے متعلقہ پروگراموں کی متعلقہ تھانوں میں اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ حفاظتی انتظامات کیے جا سکیں بغیراجازت پروگرام کا انعقاد دفعہ 144 کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان اقدامات کا مقصد ہے کہ متحارب گروہوں اور حریفوں کو ایک دوسرے سے نقصان نہ پہنچے پرامن الیکشن کے انعقاد میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

مزیدخبریں