بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) سوئی گیس بلوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، غریب محنت کش کو 50 ہزار کا بل بھیج دیا گیا۔ غریب آدمی کے گیس کا بل 5سے 20 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔محنت کش چار بچوں کے باپ سجاد نے کہا کہ وہ 50 ہزار کا بل دیکھ کر بے بس ہو چکا ہے۔
بچوں سمیت خود سوزی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا‘ مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
بورے والا میں محنت کش کو 50 ہزار روپے کا گیس بل‘ بجلی میٹر عدم ادائیگی پر کٹ چکا، خود سوزی کے سوا چارہ نہیں: سجاد
Jan 29, 2024